اپنا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے مرگیا تو ۔۔ خاتون نے اسپتال سے 11 گھنٹے کے نومولود بچے کو اغواء کرکے اس کے ساتھ کیا کیا؟

image

پنجاب میں نومولود بچے کے اغواء کا انوکھا واقعہ، پولیس نے 21 دن بعد بچہ بازیاب کروالیا، ملزمان گرفتار، بچے کو اصلی والدین کے حوالے کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک خاتون نے سوشل سیکورٹی اسپتال سے بچے کو اغواء کیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ایس ایچ او سبزہ زارکے مطابق واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ ایک خاتون رکشہ میں سوار ہوتی ہیں لیکن اس کے بعد ہمارے پاس کوئی لائن نہیں تھی۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے دو ٹیمیں تشکیل دیں اور پولیس نے شواہد کی مدد سے خاتون کا سراغ لگایا اور بچے کو بازیاب کروالیا۔

پولیس نے بتایا کہ مدعی محمد امیر اور ان کی اہلیہ دونوں مل میں مزددری کرتے ہیں، اس لئے ان کا سوشل سیکورٹی کے تحت علاج کیا جاتا ہے۔

مدعی 6 دسمبر کو اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کیلئے اسپتال لائے اور ان کا بیٹا پیدا ہوا، اسی روز اغواء کار خاتون ایک خالی بیگ لے کر اسپتال آئی اور بچے کی والدہ کی طبیعت بگڑنے پر اغواء کار خاتون بچہ لے کر فرار ہوگئی۔

اغواء کار خاتون نے دوسرے اسپتال جاکر جھوٹا کارڈ بنوایا اور اپنے شوہر کو بچہ پیدا ہونے کی اطلاع دی۔

بچے کے اصلی والدین کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون اسپتال کے وارڈ میں گھومتی رہی اور میرے پاس آکر بیٹھ گئی، اسپتال سے باہر آئے تو وہ خاتون بھی ہمارے پاس بیٹھ گئی۔مجھے جوس لانے کا کہہ کر بچہ بھی ساتھ لے گئی۔

فوزیہ نامی اغواء کار خاتون نے بتایا کہ میرا بچہ ضائع ہوگیا تھا تو میں اس بچے کو اپنا بیٹا بنانے کیلئے لے کر گئی تھی۔ اغواء کار خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ہمارا بھی بیٹا پیدا ہونے والا تھا اور وہ بچہ ضائع ہوگیا، میری بیوی کے علاوہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔

میری اہلیہ اکیلی اسپتال گئی تھیں اور جب پتا چلا کہ بیٹا پیدا ہوا ہے تو ہمارے گھر خوشی آئی لیکن ہمیں سچائی کا کوئی علم نہیں تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts