زیادہ دور جاؤں تو ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں ۔۔ یہ دونوں معذور بہن بھائی ہڈیوں کی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟

image

معذوری انسان کو بے بس اور محتاج بنا دیتی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 معذور بہن بھائی بھی محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ہڈیوں کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کا کوئی حتمی علاج موجود نہیں۔

لیکن یہاں یہ بھی آپ کو بتائیں کہ معذوری کے باجود دونوں بہن بھائی کے حوصلے بلند ہیں اور دونوں اپنے اپنے کاموں میں شاندار مہارت رکھتے ہیں۔

معذوری کو مجبوری نہ بنانے والے احمد اور طیبہ ہڈیوں کی ایسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں کہ جنہیں اگر ہاتھ بھی لگایا جائے تو ان کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔

احمد کے مطابق وہ ڈی جے آپریٹ کرنے کا کام کرتے ہیں جبکہ طیبہ بہت اچھی مہندی لگاتی ہیں۔ احمد اور طیبہ اس حال میں بھی کیسی زندگی گزار رہے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

احمد نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے ڈی جے چلانا سیکھا ہے۔ احمد نے بتایا کہ جب میں 7 ماہ کا تھا تب سے مجھے اس بیماری نے گھیر لیا تھا،ڈاکٹر کہتے ہیں میری اور بہن کی ہڈیاں کاغذی ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی ساری ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

احمد نامی معذور بچے نے بتایا کہ شروعات میں میں 2 مہینے اسکول گیا مگر بعد میں چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسکول والے ڈبل فیس مانگتے تھے کیونکہ ان کی ہم پر محنت زیادہ لگ رہی تھی۔ معذور ہونے کے باوجود احمد نے اس عزم کے ساتھ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ گھر والوں کا سہارا بننا چاہتا ہے۔

18 سالہ احمد کا کہنا تھا کہ میں بس اپنے دوستوں کے پاس چلا جاتا ہوں اور زیادہ دور نہیں جاتا اس کی وجہ یہ ہے کہ میری ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ نوجوان احمد نے بتایا کہ وہ شلوار قمیض زیب تن کرتے ہیں کیونکہ وہ نرم کپڑا ہوتا ہے۔ احمد نے بتایا کہ ہم کل 6 بہن بھائی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts