نئے سال پرہوائی فائرنگ سے23 افراد زخمی

image

  کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔

حکومت اور انتظامیہ کی بار بار وارننگ کے باوجود کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ نہ رک سکی۔ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 23 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف پولیس  نے ایکشن لیتے ہوئے انیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں سب سے زیادہ گرفتاریاں اولڈ سٹی ایریا میں کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.