سعودی کھانے کھا کر رونالڈو کا کیا حال ہوگا ۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے مستقبل کی تصویر پیش کردی؟

image

دنیا کے بہترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ کے بعد سعودی کلب سے معاہدے کے تحت اب سعودیہ کیلئے کھیلنے والے ہیں، 700 سے زائد لیگ گولز کرنے والے رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرکے مہنگے ترین کھلاڑی بن چکے ہیں اور اب مداحوں نے سعودی کھانے کھانے کے بعد رونالڈکی مستقبل کی ایک تصویر شیئر کردی ہے۔

پھرتیلے رونالڈو اپنے شاندار کھیل کے علاوہ اپنی ڈائٹ اور فٹنس کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں، کچھ عرصہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کولڈ ڈرنک ہٹاکر پانی پینے کی ترغیب دینا بھی رونالڈو کا ایک شاندار اقدام رہا جسے پوری دنیا میں بھرپور پذیرائی ملی۔

کھلاڑیوں کیلئے ان کی فٹنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور وزن کو کم کرنے کیلئے کھلاڑی کئی کئی جتن کرتے ہیں لیکن سعودی عرب میں شائد رونالڈو کو زیادہ پرہیزی کھانا نہیں ملے گا کیونکہ سعودیہ میں اکثر لوگ بھاری اور مرغن غذائیں  شوق سے کھاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رونالڈو سعودیہ کی خوراک کھاکر کچھ دنوں میں موٹے ہوجائینگے اور ان کی مستقبل کی ممکنہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts