پاکستان کی سینئر اور مشہور اینکر پرسن مشعل بخاری انتقال کرگئی ہیں۔ مشعل پاکستان کی ایوارڈ یافتہ صحافی تھیں اور انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ایکسپریس نیوز سمیت کئی نجی چینلز میں کام کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعل بخاری کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور اسی باعث ان کا آج انتقال ہوا ہے۔ مشعل بخاری کے انتقال پر صحافی برادری دکھ اور غم کا اظہار کررہی ہے۔