انسان کی عمر کا ایک حصہ ایسا بھی آتا ہے کہ جب اس کے کانوں پر بال نکلنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کان پر بال کیوں آتے ہیں اور کیا یہ انسانی صحت کے لیے مفید ہیں یا نقصان دہ؟ اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
کان پر نکلنے والے بال قلب یعنی دل کی بیماری کا اندیشہ ظاہر کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کان کی کینال پر بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے میں ایک تعلق ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے سائنسدان ان دونوں چیزوں کے بارے میں تعلق پر تحقیق کر رہے تھے اور ہر بار اس کی توثیق ہوتی رہی۔
ایک پرانی کی گئی تحقیق میں 43 مردوں اور 20 خواتین کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے90 فیصد شرکا کے کان کی کینال میں وافر بال تھے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنر کا کہنا ہے کہ کان پر بال اس وقت نکلتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں۔ علاوہ ازیں ٹیسٹیرئیون کے باعث بھی دل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔
اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتاہے۔کان پر بال اگنے سے متعلق 2006 میں کی جانے والی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نے امریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ بات دیکھی کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔