اس خاندان کا ہر بچہ استاد بنتا ہے ۔۔ غریبوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے والے" ماسٹر خاندان " کا آخری استاد ریٹائر ہوا تو کیا منظر تھا؟ دیکھیں

image

پاکستان بنا تو میرے والد نے بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں اس خاندان کے۔ جسے ماسٹر خاندان کہا جاتا ہے۔ دراصل غلام حسین شاکر اپنے خاندان کے آخری اسکول ٹیچر ہیں۔

لیکن ان کے والد ماسٹر محمد اسحاق بھارتی پنجاب جالندھر سے ہجرت کر کے پاکستان چلے آئے۔ جس کے بعد ماسٹر محمد اسحاق نے آزادی کے بعد سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔

مزید یہ کہ غلام حسین شاکر نے 37 سال نوکری کی تو ان کے اعزاز میں کوٹ سادات کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے اسٹاف نے ایک تقریب رکھی جس میں ان کے حالیہ اور سابقہ شاگردو بھی شریک ہوئے۔

یہی نہیں اس موقعے پر علاقے بھر کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اچھے پڑھانے سے ہی بچے آج ڈاکٹر، انجینئر بن سکے ہیں۔

یہی نہیں اس موقعے پر ساتھی دوستوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے علم کی شمع کو کبھی بجھنے نہیں دیا۔جبکہ اس وقت ان کے انتہائی قابل شاگردوں نے ان کے نام سے فاؤنڈیشن بھی باا رکھی ہے جو بچوں کو مختلف طرح کے وظائف دیتے ہیں۔

اس یادگار موقعے پر ان کے ایک شاگرد نے اعلان کیا کہ بطور ڈاکٹر میں استاد صاحب کے اہلخانہ کو اور ان کے شاگردوں کا علاج مفت کروں گا۔

تفصیلا ت کے مطا بق والد کے ریٹائر منٹ سے سے ایک سلا پہلے ان کے بڑے بھائی محمد یوسف نے 1977 میں اسکول میں پڑھانا شروع کیا۔ یہی نہیں پھر غلام حسین شاکر اور چھوٹے بھائی طالب حسین کو بھی استاد ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب یہ تمام افراد اس دنیا میں نہیں رہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts