پاکستانی کھلاڑی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے وائرل ہو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں کھیل کے میدان میں ہی ایک دلچسپ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
میچ پریکٹس کے دوران نسیم شاہ اور دیگر کھلاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اسی دوران نسیم شاہ نے صارفین کی توجہ کچھ یوں حاصل کی ہے، ان کا یہ انداز سب کو بھا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ نسیم شاہ کیمرہ مین جو کہ افریقی معلوم ہو رہا تھا، اس سے پہلے تو انگریزی میں سوال کیے۔
نسیم شاہ نے پہلے انگریزی میں پوچھا میرے دوست تم کیسے ہو؟ جس پر کیمرہ مین نے جواب دیا، اس کے بعد نسیم نے اردو میں پوچھا تم کیسے ہو؟ جس پر بھی کیمرہ مین نے اردو میں جواب دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھ لیا کہ یہاں اردو سیکھ لی؟ جس پر جواب آیا کہ تھوڑی تھوڑی سیکھ لی۔
اس کے بعد نسیم شاہ نے پشتو میں بھی پوچھا، سنگے؟ کیمرہ مین نے جواب دیا کہ خیر دے۔ بات چیت یہاں پر بھی ختم نہیں ہوئی بلکہ نسیم نے پنجابی زبان بھی بول ہی لی۔
پنجابی میں نسیم نے کہا کہ تسی پنجابی بھی سیکھ لؤ، جو کیمرہ مین کو سمجھ نہیں آئی اور نسیم نے اس کا مطلب بھی سمجھایا۔
سوشل میڈیا صارفین کو نسیم کی پنجابی کا تلفظ اور انداز بھا گیا ہے۔