گھر سے مبینہ اغوا ہونے والی بچی دعا زہرہ والدین کو واپس مل گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی کے مبینہ اغوا کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا۔
سماعت کے دوران ظہیر احمد کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی۔ بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست ٹرائل کورٹ میں بھی زیر التواء ہے ، درخواست گزار کے پاس اب بھی متعلقہ فورم موجود ہے۔