کھانے کے پیسے نہیں، امی کی دوائیں گھر پہنچادیں اور۔۔ حالات سے تنگ آکر جان دینے والی لڑکی کا آخری خط وائرل

image

مہنگائی اور حالات سے پریشان خاتون نے موت کو گلے لگانے سے قبل قرضوں اور پریشانیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

اظہار رائے کیلئے آسان ذریعہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ اپنے مسائل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے حالات سے پریشان لوگوں کی طرف سے اپنی جان لینے جیسے سنگین اقدام کی ویڈیوز اور خطوط بھی سامنے آئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر کیمرے کے سامنے موت کو گلے لگایا، ایک خاتون نے خط لکھ کر سوشل میڈیا پر ڈالا اور اپنی جان دیدی اور اب ایک اور خط سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے موت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اس خط میں خاتون نے لکھا کہ میری ماں اور بہنیں بہت برے حالات سے دوچار ہیں، ہمارے پاس کھانے کو بھی نہیں ہے، ماں کی دوا کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں یہ خط کسی ہمدردی کیلئے نہیں لکھ رہی، صرف اتنی گزارش ہے کہ والدہ کیلئے ادویات اور گھر والوں کو راشن دیدیں۔

انہوں نے قرضوں کی وجہ سے ہونیوالی پریشانیوں کا بھی ذکر کیا ہے اور آخر میں تاکید کی کہ مرنے کے بعد ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے اور لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردی جائے۔

خاتون کے اس خط پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ خط میں پتہ نہیں دیا گیا کیونکہ اگر خط میں ایڈریس لکھا ہوتا تو لوگ خاتون کی مدد کرسکتے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.