ماں باپ کی مرضی سے شادی کر وں گی ۔۔ والدین کے لیے 2 کروڑ کا گھر بنانے والی مشہور یوٹیوبر الیزا سحر کے شوہر کون ہیں؟ ویڈیو وائرل

image

دنیا میں ماں باپ، بہن بھائیوں کے بعد انسان کو سب سے عزیز انسان کو جیون ساتھی ہوتا ہے۔ تو ہر جوان لڑکی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا شوہر خوابوں کا شہزادہ ہو، دکھنے میں اچھا اور اسے کے ناز نخرے اٹھائے۔

تو ایسے میں گزشتہ کچھ عرصے سے مشہور یوٹیوبر الیزا سحرکی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں وہ دلہن بنے نظر آ رہی ہیں۔

یہ ویڈیوز ارو تصاویر جب ان کی یوٹیوب چینل پر سے شیئر ہوئیں تو لوگوں کو جاننے کا تجسس ہوا کہ ان کا دولہا کون ہے اور کیا واقعی انہوں نے شادی کر لی ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ کرتی کیا ہیں؟

تو یہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں مگر اب پنجاب کی ثقافت اور کھیتی باری کرتے ہوئے مختلف وی لاگز بناتی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی گھر والوں کی مرضی سے کریں گی کیونکہ زیادہ عمر میں ہمارے یہاں لڑکیوں کی شادیاں نہیں کی جاتیں۔ یہی نہیں یہ بھی کہا کہ میں نے آج تک پڑھائی لکھائی اور اب یہ یوٹیوب پر جو کام کر رہی ہوں وہ ماں باپ کی مرضی سے کیا ہے تو اب شادی کیا ان کی مرضی نہیں کروں گی؟

اور جہاں تک میری دلہن بنے ویڈیوز کا سوال ہے تو وہ میں نے ایک بیوٹی پارلر کیلئے فوٹو شوٹ کروایا تھا اس کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔ دوستوں نے یہ ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا کہ تم یوٹیوب پر کام کیوں نہیں کرتی۔

جبکہ اس سے پہلے میں نے یوٹیوب تک کا نام ہی نہیں سنا تھا اور جب یہ کام شروع کیا تو لوگوں نے مجھے بہت برا کہا جس پر پریشان ہو جاتی تھی پر والدین نے سہارا دیا۔ اور آج یہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں کہ والدین کو 2 کروڑ کا گھر بنا کر دیا ہے۔

اور تو اور اب یہ موٹر سائیکل بھی چلانے لگیں ہیں۔ ان کے والد چوہدری محمد سعید اور والدہ دونوں کا ہی یہ کہنا ہے کہ جس طرح بیٹوں کو ہم سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح بیٹیوں کو بھی حوصلہ دیتے ہیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

اس کےعلاوہ والد ہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ہماری خاطر پارلر میں بھی کام کیا اور لوگوں کو ان کے گھر کی مختلف تقریبوں میں جا کر مہندی بھی لگاتی تھیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts