دل کا ٹکڑا رخصت کر دیا ۔۔ جنرل فیض حمید کے داماد کس مشہور شخصیت کے بیٹے ہیں؟

image

پاک فوج سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی انوشہ چوہدری کی شادی کے بعد داماد کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آگئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بیٹی انوشہ چوہدری کی شادی چند روز قبل انجام پائی تھی جس میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی ، اسد، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، فواد چوہدری اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

شادی کے موقع پر انوشہ چوہدری نے مہرون اور گولڈن رنگ کے امتزاج کا سوٹ زیب تن کیا اور اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید خود اپنی بیٹی کو اسٹیج پر لائے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی پاک فوج کے نامور افسر بریگیڈیئر حامد ڈار کے بیٹے خالد محمود ڈار سے ہوئی، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے خالد محمود ڈار اور انوشہ چوہدری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک ساتھ زیر تعلیم تھے۔ شادی دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ہوئی اور جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے دل کا ٹکڑا رخصت کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts