آخری وقت میں اہلیہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور انتقال کرگئی ۔۔ غربت میں مرحوم اداکار ماجد جہانگیر کیسے اکیلے موت سے جنگ لڑتے رہے؟ ویڈیو

image

میں بھی کاروبار کرتا اور اپنا پیسہ بچاتا تو یوں لوگوں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے اور رہی بات لوگوں کو ہنسانے کی تو یہ میری بے وقوفی تھی۔ یہ الفاظ تھے ایک پاکستان کے مشہور اداکار ماجد جہانگیر کے ہیں۔

ماجد پی ٹی وی کے ڈرامے ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے پر آج سڑکوں پر لوگوں سے مدد مانگتے پھرتے ہیں۔

ماجد جہانگیر پر اس وقت برا وقت آیا جب انہیں اچانک فالج کا اٹیک ہوا جس سے ان کے جسم کی سیدھی سائیڈ مکمل طور پر مفلوج ہو گی۔ اس کے بعد وہ درد بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، علاج کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔ ان حالات میں وہ کراچی سے لاہور آ گئے جہاں وہ اپنی کار پر امداد کا پوسٹر لگائے سڑک پر کھڑے نظر آئے۔

اس کے بعد بہت سے ٹی وی شوز میں انہیں بلایا جانے گیا پر ان کے حالات نہ بدلے۔ دوست احباب بھی منہ موڑ گئے کہ جیسے انہیں جانتے ہی نہ ہوں۔ ان علاج اور رہنے کیلئے ملک ریاض نے بیڑا ٹھایا۔ ملک ریاض کے اس اچھے کام سے ان کی طبعیت اچھی ہو گئی فالج والی سائیڈ نے بھی معمولی حرکت کرنا شروع کر دی۔

یوں انہیں جو رقم دی گئی وہ بھی انہوں نے دواؤں ،علاج میں لگا دی۔ پھر یوں ہوا کہ زندگی کے اچھے برے قت میں ساتھ دینے والی بیوی بھی انتقال کر گئی یہی نہیں ان کی کوئی اولاد بھی نہ تھی۔ آج کل یہ طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہیں۔

جہاں پر ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک معروف چینل پر میری بیماری کو دیکھا کر 10 لاکھ روپے امداد حاصل کی پر مجھے نہ دی۔ ان جیسے تمام لوگوں کو میں روز محشر پکڑوں گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts