میں اللہ کے گھر میں ماجد بھائی کیلئے دعا کررہا۔۔ مشہور اداکار ماجد جہانگیر کے پیسے کھانے کے الزام کے بعد وسیم بادامی مکہ سے سچ بتاتے ہوئے

image

ففٹی ففٹی سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئے ، وفات سے قبل معروف اینکر اقرار الحسن اور وسیم بادامی پر پیسے کھانے کے الزام کے حوالے سے وسیم بادامی نے مکہ مکرمہ سے ویڈیو میں ماجد جہانگیر کے الزامات کا جواب دیدیا۔

ماجد جہانگیر نے انتقال سے چند روز قبل اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ اقرار الحسن اور وسیم بادامی کی جانب سے میرے نام پر کی گئی فنڈریزنگ مہم میں جمع ہونے والی 10 لاکھ روپے کی رقم نہیں ملی۔

ماجد جہانگیر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وسیم بادامی نے اسٹوڈیو میں کھڑی کرولا گاڑی دینے کا وعدہ کیا لیکن کچھ نہیں دیا گیا، یاد رکھنا تمہیں اگلے جہان میں جاکر پکڑوں گا۔

ماجد جہانگیر کے الزامات کے جواب میں وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے فوری جواب نہیں دے پایا تھا تاہم اب جواب دینا ضروری ہوچکا ہے۔

وسیم بادامی نے اپنے کمرے کی کھڑی سے خانہ کعبہ کا دیدار کرواتے ہوئے بتایا کہ ماجد جہانگیر جس پروگرام کی بات کررہے ہیں اس میں کبھی بھی کرولا گاڑی نہیں آئی۔ یہ اقرار الحسن کا پروگرام تھا اور میں صرف اقرار الحسن کا ساتھ دینے کیلئے سیٹ پر آتا ہوں۔

وسیم بادامی نے بتایا کہ اس پروگرام میں لوگوں نے رقوم کا اعلان ضرور کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی امداد کے اعلانات کچھ اور ہوتے ہیں اور حقیقت میں جمع ہونے والی رقم کچھ اور ہوتی ہے کیونکہ لوگ اعلان تو کردیتے ہیں لیکن دیتے وقت اس میں کمی بیشی کردیتے ہیں۔

حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم کا بھی انہوں نے حوالہ دیا کہ ٹیلی تھون میں لوگوں نے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن اس حساب سے رقم نہیں آئی۔

وسیم بادامی نے ماجد جہانگیر کا انٹرویو کرنے والے یوٹیوبرز کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے مکمل تحقیق ضروری ہے۔ جن لوگوں نے اقرار الحسن اور وسیم بادامی پر الزامات لگائے انہیں پہلے پروگرام کی ریکارڈنگ ضرور دیکھنی چاہیے تھی۔

وسیم بادامی نے یہ ویڈیو ماجد جہانگیر کے انتقال سے پہلی بنائی جس میں انہوں نے ماجد جہانگیر کیلئے کوئی سخت الفاظ استعمال نہیں کئے بلکہ ان کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو رہے تاہم ماجد جہانگیر علالت کے باعث گزشتہ شب انتقال کرگئے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts