سستے ٹماٹر کا فائدہ اٹھائیں ۔۔ گھر میں ہی ٹماٹر کا پاؤڈر بناکر کیسے مہینوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟ آسان طریقہ جانئے

image

پاکستان میں کھانوں میں ٹماٹر اور پیاز لازمی سمجھے جاتے ہیں لیکن کبھی پیاز ڈبل سنچری کرجاتا ہے تو کبھی ٹماٹر عوام کی پہنچ سے باہر چلا جاتا ہے لیکن ان دنوں ملک میں ٹماٹر انتہائی سستے داموں مل رہا ہے جس کو آسان سے طریقے سے محفوظ بناکر مہینوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں چونکہ ٹماٹر پورا سال نہیں اگائے جاتے اس لئے ان کی طلب اور رسد میں اکثر مشکلات پیش آتی ہیں اور طلب بڑھنے کی وجہ سے بیرون ممالک سے ٹماٹر منگوا کر ضرورت پوری کی جاتی ہے، کچھ ہفتے قبل ٹماٹر کی قلت کی وجہ سے قیمتیں 3 سو سے اوپر چلی گئی تھیں۔

اس وقت مارکیٹ میں اچھا ٹماٹر 40 سے 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے اور اگر آپ چاہیں تو ٹماٹر کا پاؤڈر بناکر لمبے عرصے کیلئے محفوظ کرسکتے ہیں۔

آپ کو کرنا یہ ہے کہ ٹماٹر کے ٹکڑے کر کے دھوپ میں رکھیں اس پر ہلکا سا نمک چھڑک دیں،درجہ حرارت 30 سے زیادہ ہو گا تو کم از کم 3 سے 4 دن کا پراسس ہے۔ ٹماٹر کو تب تک خشک کریں جب تک اس میں نمی کی شرح 10 فیصد سے کم رہ جائے۔

ٹماٹر کو براہ راست کھلے آسمان تلے سورج کی دھوپ میں رکھ کر خشک کیا جاتا ہے مگر اس میں رات کو ٹماٹر کے اوپر کوئی پلاسٹک وغیرہ ضرور ڈال دیں تاکہ رات کی شبنم یا نمی ٹماٹر کو متاثر نہ کرے۔

اس طریقہ میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے جو 4 دن سے لے کر پندرہ دن بھی ہو سکتا ہے ۔جب ٹماٹر خشک ہو جائے تو اسے ٹکڑوں میں ہی رکھیں یا پیس کر پاؤڈر بنالیں یہ آپ کی مرضی ہے۔ اس پاؤڈر کو آپ شیشے کے جار میں محفوظ کرکے لمبے عرصے تک اپنے کھانوں کو مزیدار بناسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts