کیا راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا ؟

image

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے نکاح پر کلمہ طیبہ پڑھا اور نکاح نامے پر ان کا نام فاطمہ لکھا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے نکاح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ طیبہ و شہادت پڑھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دونوں نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں۔ اس نکاح نامے پر راکھی ساونت کا نام “فاطمہ” لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور لکھا کہ “میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی”

راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Telly Talk (@tellytalkindia)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.