کیا اب ٹوئٹر اکاؤنٹس کی نیلامی ہو گی ؟

image

ایلون مسک کا ٹوئٹر اب اکاونٹس بھی نیلام کرے گا، نیلامی کے ذریعے ڈیڑھ ارب غیر فعال اکاؤنٹس کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اکاونٹس کی نیلامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے آمدن بڑھانے کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔ ایلون مسک نے دعوی کیا تھا کہ ان کے ٹوئٹرسنبھالنے کے بعد اشتہارات کی کمی سے ٹوئٹر کو یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

جس کے بعد سے ایلون مسک آمدن بڑھانے کے مختلف طریقوں سے آمدن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان میں بلیو ٹک چیک مارکس کی مد میںصارفین سے ہر ماہ آٹھ ڈالر وصول کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اور اب غیر فعال اکاؤنٹس سے منسلک منفرد یوزرنیم کی آن لائن نیلامی سے، آمدن کے ایسے ذرائع بڑھ سکتے ہیں جنہیں پہلے استعمال نہیں کیا گیا۔ اگرچہ 1.5 ارب غیر استعمال شدہ ہینڈلز میں سے صرف ایک چھوٹے سے حصے کی ممکنہ طور پر کوئی اہم قیمت ہو سکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹس کی نیلامی کی خبر دی گئی ہے، لیکن اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ کیا ٹوئٹر سچ میں ایسا کوئی منصوبہ رکھتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ ایلون مسک پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ کمپنی ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دے گی جنہوں نے طویل عرصے سے ٹوئٹ یا لاگ ان نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.