صبح سے پلاس لے کر گھوم رہا ہوں.. پی ٹی آئی رہنما کی بیلٹ باکس کی سیلیں کھولنے کی ویڈیو وائرل! الیکشن کمیشن کا بیان بھی آگیا

image

"صبح سے پلاس لے کر گھوم رہا ہوں۔ پولنگ اسٹیشن میں سیلیین بہت ڈھیلی ہیں میں عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوا ہوں"

یہ کہنا تھا تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم کا جن کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن میں اسٹاف پورا نہیں ہے نہ ہی لیڈیز اسٹاف ہے اور جب وہ بیلٹ باکس کی جانب گئے تو سیلیں کھولنی شروع کردیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیل نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کا ردعمل

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے فردوس شمیم کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے فردوس شمیم کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جبکہ فردوس شمیم کو پولنگ اسٹیشن سے بھی بے دخل کردیا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts