کیا واقعی پائے میں ہوا بھرنے سے اس کا سالن ذائقے دار بنتا ہے؟ دیکھیں اس شخص نے کتنی آسانی سے پائے میں پمپ سے ہوا بھری، ویڈیو

image

سردی بھگاتے ہیں اور جسم کو ٹھنڈے موسم میں بھی گرم رکھتے ہیں۔ جی ہاں ہم یہاں کسی اور ڈش کا نہیں بلکہ پائے کا زکر کر رہے ہیں۔ آپ سب نے جب گھر میں کھانا دیر سے بنے تو مرد حضرات کی جانب سے یہ الفاظ تو سنیں ہوں گے۔

کیا آج پائے بنائے جا رہے ہیں جو اب تک کھانا نہیں بنا۔ پہلے یہ سنا جاتا تھا کہ پائے دیر سے بنتے ہیں پر اب ان میں ہوا بھی بھری جاتی ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر 14 سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص جس نے پائے فروخت کرنے کی ریڑھی لگائی ہوئی ہے اور وہ کمزور جانور کے پائے کو طاقتور دیکھانے کیلئے سائیکل کے ٹائر میں ہوا بھرنے والے پمپ سے ہوا بھر رہا ہے۔

یہ انوکھی ویڈیو خیبر پختونخواہ کے علاقے پشاور سے سامنے آئی ہے، جسے اب تک 12 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے جبکہ 56 لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔ یہی نہیں قادر خٹک نامی صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بری ویڈیو ہے اور انار زادران نے لکھا کہ اللہ معاف کرے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts