دولہا دبئی سے آگیا پر دلہن ہاتھ پکڑتے ہی انتقال کر گئی ۔۔ دیکھیں ان 4 بد نصیب دلہنوں کو جنہیں شادی کا لال جوڑا نصیب ہوا پر پیا گھر کیوں نہ جا سکیں؟

image

بیوی اور میاں کے روپ میں ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ یا شہزادی ملے اور پھر اپنے اس اہم دن پر جہاں دونوں خاص دکھنے کیلئے لاکھ جتن کرتے ہیں وہیں مختلف رسمیں بھی ہوتی ہیں مگر انہی رسموں میں کچھ واقعات ایسے ہو جاتے ہیں جب دولہنیں انتقال کر جاتی ہیں۔

تو آج ہم آپکو ایسی ہی کچھ خوبصورت مگر بد نصیب لڑکیوں کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو شادی والے دن پیا گھر6 جانے کی بجائے اللہ کو پیاری ہو گئیں۔

لڑکے کے سامنے کھڑے ہوتے ہی دلہن انتقال کر گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ 4 دسمبر 2022 کو بھارت کے لکھنؤ میں سامنے آیا جب شیوانگی نامی لڑکی دولہے کی جانب سے ہار پہنائے جانے کا انتظار کر رہی تھی تو اس کی طبعیت خراب ہوئی۔

مگر اس نے کسی سے نہیں کہا مگر ہندو رسم و رواج کے مطابق ہار پہنتے ہی وہ اسٹیج پر گر گئی۔ جس کے بعد دولہا اور لڑکی کے گھر والے اسے قریبی اسپتال لے آئے تو معلوم ہوا۔

کہ دلہن کو ہارٹ ایک ہوا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی۔ یہ سننا تھا کہ لڑکی کے والد راجپال شرما اور لڑکے والے غم سے نڈھال ہو گئے۔ کیونکہ جس گھر سے لڑکی نے پیا گھر جانا تھا پر وہ لڑکی ہمیشہ کیلئے ہی والدین کو اکیلا چھوڑ گئی۔

بیوی شوہر کے سامنے بے ہوش ہو گئی:

جی ہاں یہ واقعہ 24 اگست 2022 کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکا و لڑکی دونوں ہی روایتی جوڑے میں اسٹیج پر بیٹھے ہیں مگر کچھ ہی دیر میں لڑکی بے ہوش ہو گئی پھر ہوش میں نہیں آئی۔

مگر دنیا کی آنکھیں منظر دیکھ کر اس لیے نم ہو گئیں کہ اہلیہ ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئی پر پھر بھی شوہر نے ساتھ چھوڑا اور اسے تھامے رکھا۔ ویڈیو میں موجود لوگوں اور دولہا دلہن کے پہناوے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایشیائی ممالک کی نہیں بلکہ کسی انگریز ملک کی ہے۔

کار میں دلہن کا انتقال ہو گیا :

شادی خوشیوں کا تہوار ہوتا ہے پر اسے غم کا موقع بننے میں دیر نہیں لگتی ۔ ایسا ہی کچھ 25 فروری 2020 کی شام بھارت کے شہر ہریانہ میں ہوا۔ جب راون نامی لڑکا اپنی دلہن کو لینے اس کے گھر گیا۔

تو واپسی میں راستے میں خطرناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ہونے والی بیوی نیکیش، دولہے کا کزن انتقال کر گئے۔ اور بتاتے چلیں کہ راون دبئی میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور شادی کیلئے اپنے گاؤں آیا تھا۔

ہار پہناتے ہی دلہن انتقال کر گئی:

شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ دلہن نے طبعیت بگڑنے کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور کہا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے، غم کی حالت میں یہ دلہن کو لیکر گھر واپس آ گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دیکھنے کو ملا۔

اب بھی شادی نہ رکی اور منگیش کمار نامی دلہے نے درخواست کی کہ اس کی شادی دلہن کی چھوٹی بہن سے کروا دی جائے جس پر لڑکے اور لڑکی والوں نے مشاورت کر کے یوں ہی کیا اور اب بڑی بیٹی کی جگہ چھوٹی بہن کو دلہن بنا کر لایا گیا اور شادی کی رسمیں ادا کر دی گئی۔

لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گھر کے ایک کمرے میں بیٹی کی لاش اور دوسری طرف ماں باپ چھوٹی بیٹی کو رخصت کر رہے تھے۔ مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے پر دلہن کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے لیے ایسے بن گئے کہ ہمیں بالکل سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا کریں اور ہم نے تو آج ہی اپنے گھر سے دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts