یہ سب میری ساس کی دعا ہے ۔۔ اگر آپ بھی پریشان ہیں تو ان وائرل تصاویر کو ہماری نظر سے دیکھیے جو آپ کو خوش کر دیں گی

image

اس دنیا میں مرد ہو یا عورت سب ہی کی زندگی میں پریشانیاں موجود ہوتی ہیں جنہیں ختم کرنے کیلئے ہم سب کے پاس سستی تفریح گاڑیوں پر لکھے ہوئے مذاحیہ الفاظ و جملے ہیں۔

جن پر نظر پرتے ہی انسان بے اختیار ہنسنے لگتا ہے۔ اب آپکو بتاتے چلیں کہ یہ جملے اس لیے لکھے جاتے ہیں کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کر سکیں۔

اب جیسے سب سے پہلے اسی اسکول بس کو دیکھ لیجئے۔ جس کے ڈرائیور نے تو سب کو ہنسا ہنسا کے پیٹ میں درد کر ڈالا۔ کیونکہ انہوں نے اپنی بس پر لکھوایا کہ "بار بار ہارن دے کر نہ چھیڑیں، میں بچوں والی ہوں"۔

ویسے تو یہ ڈرائیور کہنا یہ چاہتے تھے کہ اگر راستہ بند ہو تو بار بار ہارن بجا کر تنگ نہ کریں کیونکہ اس میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو اس آواز سے تنگ ہوں گے۔

یہاں پر تو ایک فرد نے حد ہی کر دی، چلا لوڈر رکشہ رہے ہیں یعنی کہ دن رات مزدوری کرتے ہیں مگر لوگوں کو بہترین مشورہ دے گئے کہ دیکھا نتیجہ اسکول چھوڑنے کا۔

کیونکہ اگر موج مستیوں کی بجائے پڑھائی میں دیہان دیا ہوتا تو آج کسی دفتر میں بیٹھا ہوتا یوں دھوپ میں خوار نہ ہوتا۔ گاڑیوں کے علاوہ آنکھوں کا علاج کرنے والے بھی کم نہیں۔

جیسا کہ ایک بینر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں یہ تحریر کیا گیا تھا کہ اگر آپ اپنی بیوی کو آنکھیں نہیں دیکھا سکتے تو ہمیں دیکھائیں، دادا پوتا آپٹیکل۔مزید یہ کہ ایک پرانی کاروالے نے کہا کہ بزرگ گاڑیوں کا احترام کرے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts