شدید برفباری میں بھی پولیو مہم جاری۔۔ برف میں گرتے پولیو ورکر کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لئے

image

بلوچستان میں اس وقت شدید برفباری جاری ہے مگر اس سخت موسم میں بھی پولیو ورکر اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف سے ڈھکی وادی میں اکیلا ورکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جارہا ہے۔ برف اتنی زیادہ ہے کہ وہ چلتے چلتے گر بھی پڑتا ہے لیکن اسے دیکھ کر لگتا ہے موسم کی سختی اس کے عزم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

صوبہ بلوچستان اور پولیو کی صورتحال

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں پولیو مہم پیر کو شروع ہوئی جبکہ یہ اگلے اتوار تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں اس مہم میں وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔ اگرچہ صوبہ بلوچستان 2021 کے بعد سے پولیو سے پاک صوبہ بن چکا ہے اس کے باوجود والدین پولیو ورکر سے بھرپور تعاون کررہے ہیں اور اپنے بوچوں کو پولیو کے قطرے پلوا رہے ہیں جو کہ خوش آئیند عمل ہے۔

پولیو کے قطرے بچوں کو لازمی پلوائیں

واضح رہے کہ پوری دنیا میں اس وقت پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے جس کی وجہ سے پولیو کے قطرے بچوں کو پلوانا لازمی ہے تا کہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے اور بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts