میں روزانہ لنڈے سے 30 ہزار روپے کما رہی ہوں ۔۔ باہمت خاتون اپنے بچوں کو کیسے غربت سے باہر نکال لائی؟ ویڈیو

image

دل سے لگن اور محنت کرنے والے لوگوں کا خدا بھی ساتھ دیتا ہے۔ وہ اپنے بندوں سے کہتا ہے کہ تم کوشش کرو تمھیں کامیابی میں عطا کروں گا۔

جیسا کہ اس خاتون کی مدد اللہ نے کی جو کبھی شدید خراب معاشی حالات کا شکار تھی۔ خاتون اب معاشی اعتبار سے مستحکم ہوچکی ہے اور اپنے میاں کے ساتھ لنڈا کے کپڑے فروخت کر کے اپنے بچوں کو پیٹ پال رہی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب تھے جس وجہ سے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے خود کمانے نکلی ہوں۔

مذکورہ خاتون نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کہ انہیں بیچ بازار میں مردوں کے درمیان کاروبار کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہے۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے بینک سے دس ہزار روپے لون لے کر کاروبار کا آغاز کیا تھااور دس سال قبل انہوں نے اس کاروبار کا آغاز کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ روزانہ کے پندرہ ،بیس یہاں تک 30 ہزار روپے تک کی سیل کردیتی ہیں۔ شوہر نے متعلق لنڈے کا اسٹال لگانے والی خاتون نے بتایا کہ پہلے ان کے شوہر محنت مزدوری کیا کرتے تھے مگر آج وہ ان کے اس کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

خاتون کے تین بچے ہیں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، خاتون کے مطابق سب سے جھوٹی بیٹی سنتی بولتی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کا کم از کم تیس ہزار اللہ پاک روز کا عطا کر دیتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.