پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا ۔۔ سرفراز ا احمد کی عمرے کے دوران مدینے کی گلیوں میں نعت پڑھنے کی جذبات سے بھرپور ویڈیو نے سب کی آنکھیں نم کر دیں، دیکھیں

image

مدینہ جانا بڑے نصیبوں کی بات ہے۔ ہرمسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک نہ ایک مرتبہ اپنی آنکھوں سے اس دنیا کا سب سے اچھا جہاں دیکھ لے۔

یہی وجہ ہے کہ اب قومی کرکٹ ٹیم سرفراز جوکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے فیملی کے ساتھ سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان کیو ہاں سے ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔

جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ سرفراز نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر بٹھا رکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مدینے کی پاک گلیوں میں گھوم رہے ہیں اور تو اور ساتھ میں نعت شریف بھی پڑھے رہے تھے۔

جس کے بول کچھ یوں تھے کہ" پھر کرم ہو گیا ، میں مدینے چلا، میں مدینے چلا"۔ اس ویڈیو کی نہایت ہی اچھی بات یہ ہے کہ سرفراز کے بیٹے بھی ان کے ساتھ اپنی معصوم آواز میں کلام پاک پرھ رہے تھے جس نے سب کے دلوں کو جیت لیا۔

اب تک یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر 30 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھ لی ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والےٹیسٹ میچ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

اور ان کی سینچری کی بدولت پاکستان ہار سے بچ گیا اور یوں میچ ڈرا ہو گیا ۔کراچی میں ہوم گراؤنڈ پر ان کا سینچری بنانا اور 4 سال بعد قمی ٹیم میں واپس کھیلنے نے اہلیہ اور والدہ کو جذباتی کر دیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts