"بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح 2 بار پڑھایا گیا کیونکہ پہلی بار نکاح کے وقت بشریٰ بی بی عدت میں تھیں۔ وہ نکاح فاسد تھا اس لئے جب اس حقیقت کا علم ہوا تو ان کا نکاح دوبارہ پڑھایا گیا"
یہ الفاظ ہیں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان کے جنھوں نے جیو نیوز کے پروگرام" جرگہ " میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا۔
مجھ سے چھپایا گیا تھا
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان کا بشریٰ بی بی سے پہلی بار نکاح ہوا تو ان سے یہ بات چھپائی گئی تھی اس لئے بعد ازاں انھوں نے پہلے نکاح کو فاسد قرار دیا اور دوبارہ نکاح پڑھایا۔
شو کب نشر ہوگا؟
واضح رہے کہ جس شو میں قاضی صاحب نے سابق وزیراعظم اور سابقہ خاتون اول کے بارے میں یہ دعویٰ کیا ہے وہ ہفتے کی شام نشر کیا جائے گا۔