ہیرے جواہرات کا کروڑ پتی مالک بھی بیٹی کو نہ روک سکا ۔۔ زیورات کے تاجر کی بیٹی، جو اب بھیک مانگنے لگ گئی، جانیے دلچسپ داستان

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی شہر سورت سے تعلق رکھنے والے امیر والدین کی بڑی بیٹی دیوانشی سنگھوی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب اس امیر ماں باپ کی بچی نے باپ کی کروڑوں روپے کے جائیداد کو چھوڑ کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔

ہیرے جواہرات سے جڑے کروڑوں روپے کا کاروبار کے مالک دھنیش اور ایمی سنگھوی کی بیٹی دیوانشی نے والدین کی مرضی سے کاروبار اور اس دنیا کی رنگینیوں کو چھوڑ کر مذہبی راہ اختیار کی ہے۔

جین مت مذہب کی پیروکار دیوانشی کی فیملی بھی اسی مذہب کی پیروکار ہے، اس مذہب میں بھی مذہب کو مکمل وقت دینے کے لیے انسان دنیاوی کاموں کو بھول کر انسانیت کی بھلائی کا کام کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

ایسا ہی کچھ دیوانشی نے کیا، اور اب صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ کروڑ پتی باپ کی بیٹی اب بھیک مانگ کر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

دیوانشی کی ایک تصویر بھی سب کو حیران کر رہی تھی جب وہ ہیرے جواہرات سے بھرا ہار اور تاج پہنے موجود تھیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ سفید کپڑے پہن کر دنیا سے ناطہ توڑنے کا اعادہ کر چکی ہیں، ساتھ ہی اپنا سر بھی منڈوا لیا۔

لیکن ایک حیران کن بات یہ ہے کہ اب دیوانشی اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہے، آخری بار گھر سے جانے سے پہلے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں دیوانشی کو ہاتھی پر بٹھا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.