والد سے بہت محبت تھی، کینسر سے ان کا انتقال ہوا ۔۔ کیا فواد چوہدری کا پورا خاندان سیاست میں تھا؟ ان سے جڑے وہ سچ جو کبھی سامنے نہیں آئے

image

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں صبح سویرے لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

فواد چوہدری معروف سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت اور وکالت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ فواد چوہدری اور ان کی سیاسی سرگرمیوں سے تو ہر کوئی واقف ہے ہی مگر ان کی نجی اور بچپن کی زندگی کے بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا ہوگا۔

تجزیہ کار و سیاستدان فواد چوہدری کا ایک انٹرویو آج سے ایک ڈیرھ سال قبل سامنے آیا تھا جب وہ اقتدار میں تھے اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فرائض سر انجام سے رہے تھے۔

پروگرام میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وکیل بننا چاہتے تھے کیونکہ میری فیملی میں زیادہ تر لوگ وکالت کے شعبے سے وابستہ تھے تو مجھے بھی ان سب کو دیکھ کر شوق پیدا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ میرے تایا چوہدری الطاف حسین پاکستان کے سرفہرست اعلی فوجداری وکیل تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ میٹرک تک تو ایک اچھے طالبعلم نہیں تھے مگر میٹرک کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم پر خاص توجہ دینا شروع کردی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس میں میرے پاس سب سے زیادہ معلومات ہوتی تھی کیونکہ میں نصاب کے علاوہ دوسری کتابوں کا زیادہ مشغلہ کرتا تھا۔

جہلم سے تعلق رکھنے والے فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ منگلہ کے قریب گاؤں میں رہتے تھے وہاں انہوں نے ایک آرمی اسکول سے تعلیم حاصل کی بعد میں گورمنٹ کالج لاہور چلا گیا جہاں سے میں نے اپنا گریجوئشن مکمل کیا۔

فیملی سے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ ابا سے میری بہت دوستی تھی، بدقسمتی سے ان کی کینسر سے موت ہوگئی تھی۔ میرے والد ایک دلیر آدمی تھے کئی سال تک انہوں نے کینسر کا مقابلہ کیا مگر وہ جان کی بازی ہار گئے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ بھائیوں میں میں سب سے بڑا ہوں۔ ہمارا جوائنٹ فیملی سسٹم تھا میرے ماموں، چچا ہم سب ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ سئنیر سیاستدان فواد چوہدری نے والدہ سے متعلق بتایا کہ بچپن میں شرارتوں پر ان سے بہت مار پڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ساری فیملی ہی سیاست میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ سیر و تفریح کے بہت شوقین ہیں اور دیسی کھانے انہیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ الیکشن جیتے تھے تو انہیں اپنے والد کی بہت یاد آئی تھی۔

غصہ آنے کے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ اس وقت غصہ آتا ہے جب میرا ڈرائیور راستہ بھول جائے اور جہاں مجھے وقت پر یا جلدی پہنچنا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ان کا پسندیدہ شہر ہے کیونکہ یہاں ٹریفک نہیں ہے اور لوگ بہت کم ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ ان کا آج بھی بلاول زرداری اور پرویز مشرف کے ساتھ قریبی تعلق ہے جیسا کہ پہلے تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts