ڈکیتی کی کامیابی پر دعائے خیر۔۔ 1961 میں ہونے والا دلچسپ اور ناقابل فراموش واقعہ

image

کسی بھی کام میں کامیابی کیلئے دعا مانگنا ایک عام سی بات ہے لیکن پاکستان میں کئی بار لوگ ایسے کاموں کیلئے بھی دعائیں مانگتے دکھائی دیتے ہیں جو اخلاقی طور پر غلط ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ 1961 میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل جنگ اخبار کے 1961 کے ایک تراشے کے مطابق نوابشاہ میں ڈاکوؤں نے مسافر بس کو لوٹ لیا اور لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے بس میں موجود ایک بزرگ سے ڈاکوؤں کے حق میں دعائے خیر کرنے کو کہا۔

بزرگ نے اسلحے کے ڈر سے ڈاکوؤں کے حق میں ہاتھ اٹھا کر اور گڑ گڑا کر دعائے خیر کی اور باقی مسافروں نے آمین آمین کہہ کر ڈاکوؤں سے نجات حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر اخباری تراشہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہی ہوسکتا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اسلحے کے زور پر کوئی کچھ بھی کرواسکتا ہے اور ایسا ہی ہوا کہ لٹنے والے مسافر موت کے خوف سے ڈاکوؤں کیلئے دعاکرتے رہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے اور کئی علاقوں میں ڈاکوؤں سے بچ کر نکلنا ناممکن سمجھا جاتا ہے تاہم اب سندھ حکومت ڈاکوؤں کا خاتمہ کرنے کیلئے جدید اسلحہ اور ڈرونز خرید رہی ہے تاکہ عوام کو ڈاکوؤں سے نجات دلائی جاسکے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts