ڈالر کی اونچی اڑان

image

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 5 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 11 پیسے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران امریکی کرنسی 255 روپے پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر حکومت نے ڈالر کی کیپنگ کیا ختم کی ڈالر کو تو جیسے پر لگ گئے۔ حکومت اعلان کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت تیزی سے اوپر جاتی نظر آئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.