پاور ڈویژن، کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع

image

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد بیان میں کہا کہ پاور سیکٹر ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی نجی یا عوامی کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیرف ڈھانچے میں اضافے کے متحمل نہیں۔

اویس لغاری کے مطابق نظر ثانی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول کے فروغ کیلئے ہے لہٰذا امید ہے کہ نظرثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دی تھی، 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی اور کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

وزارت توانائی نے نیپرا کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.