سندھ دھرتی کے بڑے پیر سید غلام شاہ بخاری انتقال کر گئے ہیں۔ یہ دین کی تبلیغ کیلئے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے اور طبعیت خراب ہونے کے باوجود بھی گھنٹوں تقاریر کرتے تھے۔
یہ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں حسین آباد قمبر شریف کے گدی نشین تھے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد مختلف پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔
یہاں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ان کا انتقال کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ہوا جبکہ ان کی نمازہ جنازہ کل بروز جمعہ درگاہ قمبر شریف حسین آباد میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ انہیں دل کے عارضے کا مرض لاحق تھا۔