یہ اب کھیل چھوڑ کر سیاست کریں گے ۔۔ پاکستان پہنچتے ہی وہاب ریاض کو حکومت میں کونسا بڑا عہدہ ملے گا؟

image

اللہ پاک انسان کو جب دیتا ہے تو بے حساب دیتا ہے۔ اس بات کا صاف ثبوت وہاب ریاض ہیں۔ جنہیں آج سے پہلے پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم فاسٹ باؤلر مانتے تھے پر اب یہ سیاست میں آ گئے ہیں۔ کیونکہ انہیں پنجاب حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا ہے جس کپا حلف یہ بنگلہ دیش سے واپس آ کر اٹھائیں گے۔

دراصل پنجاب کی نگراں حکومت میں 11 میں سے 8 وزراء نے حلف اٹھا لیا جبکہ ملک سے باہر بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش پریمیئیر لیگ کھیلنے کی وجہ سے وہاب ریاض اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے جبکہ ان 8 وزراء کا حلف گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لیا۔

یہی نہیں نجی ٹی وی سے بات چتہ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کھیلوں کا وزیر بننے کی بات کی تصدیق کی اور کہا کہ وطن واپس آتے ہی ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کے طور پر وہ اپنی زمےداریاں سنبھالیں گے ۔یاد رہے کہ صوبے میں انتخابات ہونے تک نگراں حکومت ہی انتظامات سنبھالے گی۔

یہی نہیں ان کے دوست اور ساتھی کرکٹر اعظم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں وزیر کھیل کہہ کر پکار رہے ہیں جبکہ یہ دونوں اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts