اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر مذاکرے کا چیلنج

image

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے معاشی ماہرین لے آئیں، اعدادوشمار پر براہ راست بات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تباہی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں اپنی سیاست کی قربانی دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ ڈکلیئر کیا گیا اور  پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو گردشی قرضہ 503 ارب تھا جو 1148 ارب پر چھوڑا،عمران حکومت نے 4سال میں گردشی قرضہ 2067 ارب پر چھوڑا، عمران خان نے کہا یوریا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حالانکہ قیمت وہی ہے ، عمران خان نے کہا انہوں نے 55 لاکھ نوکریاں دیں، اس کا کوئی ثبوت پیش کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.