اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
راولپنڈی،اسلام آباد ،ٹیکسلا ،جہلم،مری،ایبٹ آباد سمیت پاکستان کےکئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی ڈیڑھ سوکلومیٹرتھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ زلزلے کےجھٹکے افغانستان اورایران میں بھی محسوس کئے گئے۔