ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

image

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کےلیے نہیں بلکہ امن کےلیے بنایا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نواز نیک نیتی کےساتھ کام کر رہےہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلےتوصرف تنزلی تھی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.