ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

image

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف 15 جون کو مکمل کر لیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) فوزیہ اقبال نے ابھی محصولات ہدف مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بآسانی مکمل کرلیا، ان شاءاللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو ہدف حاصل کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.