آصف زرداری پرقتل کی سازش کا الزام،عمران خان نےنیا پتہ کھیلا جس سے خون خرابا ہو سکتا ہے

image

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر انہیں قتل کرانے کی سازش کا الزام لگا کر نیا پینترا بدلا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا رُخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، عمران خان نے نیا پتہ کھیلا ہے جس سے خون خرابا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا ذمے دار ہے، اس کا الزام امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی پر آ گیا ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طور پر بات کریں گے تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ یہ اپنے وقت میں فرمائشی پروگرام کرتے تھے، کہتے تھے ان کو پکڑ کر لے آؤ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرول سے متعلق افواہ پھیلی ،پمپوں میں پیٹرول ذخیرہ کرکے بیٹھے تھے۔ جن پمپوں نے رات کو یہ وارداتیں کیں ہیں ان کو بند ہونا چاہئے۔

آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مجبوری میں فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ ہمارے چین ،گلف اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

یو اے ای کے ولی عہد کل وزیر اعظم سے ملاقات  کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں۔ چند ماہ میں معاشی حالات میں بہتری آجائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.