مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی، پرویز الٰہی

image

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی ہے۔

انہوں ںے یہ بات سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہے لیکن حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ہے۔

انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ کن ہے، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو چکا ہے، ملک میں اس وقت انتظامی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہو گئے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، یہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہی ہے۔

ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی،شوکت ترین

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا نے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.