وزیراعظم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، زرعی ٹیکس نافذ کریں، ایم کیو ایم

image

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست اثر اشیائے ضروریہ پرپڑے گا، حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس کے بجائے فی الفورزرعی ٹیکس نافذ کرے۔

نسرین جلیل نے کہا کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف سے زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اورعوام سے دشمنی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام میں اشتعال اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.