ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے، خالد مقبول

image

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔

کورنگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوادچودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرچکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں پولیس والوں کاشکریہ جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں ٹرن آوٹ 13 فیصد کیا، وگرنہ پولیس کردار ادا نہ کرتی توٹرن آوٹ 5 فیصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ گھروں میں بیٹھے رہے اوربلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، الیکشن کمیشن کا کام تنخواہ لینا نہیں بلکہ صاف و  شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بابرغوری واپس آ رہے ہیں، سیاست سے متعلق فیصلہ خود کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.