مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

image

 سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8گھنٹے ہے جبکہ کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا بھی غیر قانونی ہے۔

لیبر قانون کے آرٹیکل 101 کے تحت ایک دن میں کام کے اوقات 11 گھنٹوں سے تجاوز نہیں کر سکتے، اگر 8 گھنٹوں سے زیادہ کام لیاجاتا ہے تو وہ ایکسٹرا ورک میں شمار ہو گا۔ آرٹیکل 107 کے تحت اوور ٹائم کے پیسے اصل معاوضے سے 150 فیصد زیادہ ہوں گے۔

عید اور سرکاری چھٹی والے دن ملازمین سے کام لینا بھی اوور ٹائم میں شمار ہوگا۔

جبکہ مسلسل 5 گھنٹے بھی ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی اس میں 30 منٹ کا بریک لازمی دینا ہوگا جبکہ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.