بیٹی کو والدہ کے سینے پر لیٹا دیا ۔۔ نومولود بچی نے پیدائش کے بعد ماں کی جان بڑی بیماری سے کیسے بچائی؟ ویڈیو

image

ماں باپ بچپن سے جوانی تک بچوں کو شاہانہ زندگی دیتے ہیں اور انہیں ایک کانٹا بھی چبھ جائے تو ہر وقت پریشان رہتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا بھی واقعہ دنیا میں ہوا جس میں نومو لود بیٹی نے اپنی والدہ کو مرنے بچا لیا۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ ہوا کچھ یوں کہ امریکا کی ریاست نارتھ کیلفورنیا میں ایک جوڑے کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے رائلن رکھا۔ لیکن اس کی پیدائش سے پہلے والد 35 سالہ جریمی کو یوں محسوس ہوا کہ اس کی 23 سالہ بیوی شیلی اب کبھی سانس ہی نہیں لے سکے گی اور انہیں چھوڑ کر چلی جائے گی۔

بیٹی رائلن کے پیدا ہونے سے 1 ماہ پہلے ہی والدہ کی ٹانگ میں خون کا ایک لوتھڑا بن گیا اور پھر سی سیکشن کے زریعے یہ بچی پیدا ہوئی مگر اس عمل کے کچھ دیر بعد شیلی کا بلڈ پریشر خوب ہائی ہو گیا اور دل کی دھڑکن بھی آسمان کو چھونے لگی۔

ایسی صورت حال میں ڈاکٹروں نے اپنی بھرپور کوشش کی جس سے اس خاتون کی جان تو بچ گئی مگر وہ کومہ میں چلی گئی۔

اس عمل نے سب کو رولا دیا مگر اب بھی ڈاکٹروں نے ہمت نہیں ہاری اور سوچا گیا کہ بیٹی کو ماں شیلی کے سینے پرلیٹا دیا جائے اور اس کی دھڑکن اور رونے سے کہیں ماں کو ہوش آ جائے۔

اب یہ عمل کیا گیا، تقریباَََ 5 منٹ بعد ہی بیٹی کے رونے نے ماں کی آنکھیں کھلا دیں۔ بے شک یہ اللہ پاک ایک معجزہ تھا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.