اللہُ اکبر! پہلی صف میں کھڑا ہوا اور ۔۔ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خوفناک دھماکے سے 28 ہلاکتیں

image

پشاور پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے سے 28 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پولیس کی اطلاعات کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے 18 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ دھماکے میں ایس پی نور زمان بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے۔‘ْ


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts