نمازی کی جان بچانے کیلئے کیا واقعی فرشتے آگئے ۔۔ جیسے نماز ختم کی بھاری سامان اوپر آگرا پھر، کیا ہوا؟

image

نماز اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ جب کسی سے ناراض ہوتا ہے تو اس سے سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے لیکن باقاعدگی سے نماز پڑھنے اور اللہ سے دل لگانے والوں پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ  کا خاص کرم رہتا ہے، اس ویڈیو میں بھی نماز پڑھنے والے شخص کے ساتھ ہونے والے معجزے نے دیکھنے والوں کو شدید حیرت میں ڈال دیا ہے۔

نماز دین اسلام کا بنیادی ستون ہے، اللہ تعالیٰ نے نماز پڑھنے والوں کے لیے بہت سے انعامات کی بشارت دی ہے اور نماز چھوڑنے، سستی برتنے، روگردانی کرنے والے کے لئے سزائیں بھی بتائی ہیں تاہم اللہ سے حقیقی طور پر پیار کرنے والے نماز سے کبھی بھاگتے نہیں بلکہ ہمیشہ نماز کیلئے پابندی سے وقت نکالتے ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے اور جونہی وہ شخص نماز ادا کرکے فارغ ہوتا ہے، بھاری بھرکم سامان اسی جگہ گرا ہے جہاں چند لمحے پہلے وہ شخص نماز ادا کررہا ہوتا ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ شائد فرشتوں نے نمازی کو بچانے کیلئے سامان کو گرنے سے روک رکھا تھا اور جیسے نماز ادا ہوئی اور نماز وہاں سے ہٹا تو سامان گرگیا تاہم پہلے ہی مذکورہ جگہ سے ہٹنے کی وجہ سے نمازی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.