آئی ایم ایف کی ساتھ قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کریں گے، اسحاق ڈار

image

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہے کہ ماضی میں بھی  آئی ایم ایف کا پروگرام  کامیابی سے مکمل کیاتھا۔ موجودہ قرض پروگرام  بھی مکمل کریں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے  آئی ایم ایف وفد کی ملاقات   کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کاخیرمقدم کیا اور آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف نے نویں اقتصادی  جائزے کی تکمیل  کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

آئی ایم ایف وفد کی سربراہی  مشن چیف نیتھن پورٹر   نے کی۔ مشن چیف نیتھن پورٹر نےکہا ہے کہ امیدہے پاکستان نویں جائزے کی تکمیل  کے لیے شرائط  پر پورا اترے گا۔اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگا۔مالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اسحاق ڈارنےکہاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی  جارہی ہیں۔ ماضی میں بھی  آئی ایم ایف کا پروگرام  کامیابی سے مکمل کیاتھا،موجودہ قرض پروگرام  بھی مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کے لیے اعلی ٰسطح کی کمیٹی بنائی ہے۔توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.