آصف زرداری نے افغانستان کی تنظیم کو پیسے دیے، عمران خان بتا چکے، فرخ حبیب

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حیبب نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے افغانستان کی ایک تنظیم کو پیسے دیے ہیں، یہ بات عمران خان بتا چکے ہیں۔

انہوں نے زمان پارک کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن عمران خان کو سیکیورٹی کون فراہم کرے گا؟ سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی سیکیورٹی خدشاست کا اظہار کر چکے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پارلیمان میں ق لیگ کی اکثریت پرویز الہٰی کے ساتھ ہے، اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے اور پرویز الہٰی جانیں، پرویز الہٰی جب بھی پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ان سے بات بھی ہو چکی ہے، عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں، عمران خان اگر سفر کریں گے تو ہڈی فریکچر ہونے کا خدشہ ہے۔

آصف زرداری پرقتل کی سازش کا الزام،عمران خان نےنیا پتہ کھیلا جس سے خون خرابا ہو سکتا ہے

سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے معزز عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے، ڈاکٹروں نےعمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.