چین میں تیزی سے پھیلنے والا کورونا اومی کرون کا نیا ویرینٹ کراچی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں اومی کرون بی ایف سیون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے۔
دوسری جانب حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کا نیا ویرینٹ چین میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔