لڑکی کے گھر والوں نے مارا پیٹا اور گھر سے نکال دیا تھا لیکن ۔۔ فلمی انداز میں چند دنوں میں لاکھوں کما کر مالکن سے شادی کرنے والے ڈرائیور کی دلچسپ کہانی

image

پاکستان میں ان دنوں انوکھی شادیوں کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے، مختلف شہروں میں کہیں درزی، کہیں پنکچر لگانے والے اور کہیں سبزی فروش و دیگر لوگوں کی پسند کی شادیوں کے بعد اب لاہور ڈی ایچ اے میں ڈرائیور اور مالکن کی پسند کی شادی کا قصہ زبان زدعام ہے۔

کائنات نامی خاتون نے بتایا کہ ڈرائیور شکیل کا گاڑی چلانے کا انداز بہت پسند تھا لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں سے شکیل کیساتھ شادی سے متعلق بات کی تو گھر والوں نے مجھے گھر میں قید کردیا، میرا فون لے لیا اور شکیل کو مار پیٹ کر نوکری سے نکال دیا۔

کائنات نے بتایا کہ شکیل کے گھر والوں کی طرف سے رشتے کیلئے آنے پر میرے اہل خانہ نے شکیل کی فیملی کو بہت بے عزت کیا، گھر والوں نے کہا کہ ایک غریب ڈرائیور تمہیں کیا دے سکتا ہے، جتنا تمہارا ایک دن کا خرچہ ہے اتنی اس کی تنخواہ نہیں ہے۔

شکیل نے بتایا کہ کائنات کے گھر والوں کے ظلم اور بے عزتی نے میرے عزم کو مضبوط بنایا اور ہر حال میں کائنات سے شادی کو زندگی کا مقصد بنالیا، میں نے آن لائن بزنس کا کورس کیا اور ساتھ ہی آن لائن کام شروع کردیا جس میں میری پہلی کمائی 13 سو ڈالر تھی۔

کائنات نے کہا کہ شکیل کی پہلی انکم کے بعد میں نے اپنے گھر میں دوبارہ شادی کا ذکر چھیڑا تو گھر والوں نے یقین نہیں کیا لیکن بعد میں مان گئے۔ شکیل کے مطابق آج ان کے پاس کائنات جیسا گھر اور اس میں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts