شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کی استعفے کی تردید

image

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان نے بیان دیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں استعفے کی خبر بے بنیاد ہے، مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے، شاہد خاقان عباسی نے 1999 میں پرویز مشرف دور میں زندگی مشکل میں ڈالی، انہوں نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے،  نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا اور بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت کےعہدے سےمستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے ان سے راہیں جد کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر کےعہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔

اخبارکےمطابق شاہدخاقان عباسی نےکہاکہ انہوں ںے تین سال قبل نوازشریف پر واضح کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینیئر عہدے پر لایا گیا تو ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.