داماد شاہین اپنی شادی کے لیے کراچی آ گئے ۔۔ نکاح کے بعد شاہد آفریدی بیٹی کی رخصتی کیوں نہیں کریں گے، شادی کراچی کے کس خاص مقام پر ہو گی؟

image

جس گھر میں بیٹی کے پیدا ہونے سے رونق پیدا ہو جاتی ہے اسی کو رخصت کرتے وقت والد کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور بیٹی کے ہاتھ بھی نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت اکثر کانپ جاتے ہیں۔ بالکل اسی طرح طرح شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کے شادی کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں۔

جن کیلئے دولہا شاہین شاہ آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں کی شادی کی پر مسرت تقریب 3 فروری کو ہو گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ دلہن انشاء کے امتحانات کی وجہ سے رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

جبکہ شادی کے مقام سے متعلق بھی تفصیلات سامنے آئیں ہیں،ان کے مطابق ڈی ایچ اے گالف کلب میں شادی کی تقریب رکھی گئی ہے۔

مزید یہ کہ ان کے نکاح کی اس تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت کے امکان ہیں۔ یاد رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کی منگنی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔

یہی نہیں اب سابق کپتان اور جارہانہ مجاز بلے باز شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئیں۔ اقصیٰ آفریدی کے ہونے والے شوہر کا نام نصیر ناصر بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی کا کارڈ ایک ایونٹ پلینر نے شیئر کیا جس میں ایک جوڑے کو عروسی لباس میں دولہا دلہن بنا دیکھایا گیا ہے جبکہ دکھنے میں بھی یہ کارڈ انتہائی دلکش اور خوبصورت تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts